پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (10 اگست 2026): طلبہ وطالبات کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) نے پیر کے روز سمر زون میں تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سمر زون کے تحت آنے والے تمام تعلیمی ادارے 10 اگست بروز پیر سے جمعرات 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

اس کے بعد جمعہ کو 14 اگست پاکستان کے جشن آزادی کی چھٹی ہوگی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہوگی، یوں گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ وطالبات کو مجموعی طور پر ایک ہفتے کی توسیع ملے گی۔

SCHOOLS – LATEST NEWS AND UPDATES

گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں دونوں پر ہوگا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں