اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

امجد صابری کے بھائی کی جنرل راحیل شریف سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ کوئی ایکشن لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف دلائیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے آئے امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے رقت انگیز آواز میں قاتلوں کو بدترین انجام کی بددعا دی، انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس کی پلاننگ کی ، جس نے انھیں بھیجا اے اللہ انھیں ایسی اذیت میں مبتلا کریو کہ موت مانگے اور موت نہ آئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امجد اللہ والا بندہ تھا، دھکمیاں کون دیتا۔


Amjad Sabri brother talk to media by arynews

انھوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ ان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے  کوئی ایکشن لیں ۔

ثروت صابری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پورے ملک کے حالات بہتر کریں ،بلاتخصیص سب کو یکساں انصاف دے۔

انھوں نے کہا حکومت میرے بھائی کے قاتلوں کو پکڑ لیں گے، پشاور والے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے، چیف جسٹس کے بیٹے کو اغوا کرنے والوں کو پکڑ لیں گے لیکن جو عام عوام مر رہی ہے انکے لئے کون کریں گا۔انھوں نے کہا یہ حکومت بادشاہ سے لے کر فقیر تک کی ذمہ دار ہے، حکومت کو چاہیئے کہ سب کو تحفظ فراہم کریں ۔


 مزید پڑھیں :معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


یاد رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے علاقےلیاقت آبادنمبردس میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے امجد صابری کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا، امجد صابری کو  چھ گولیاں لگیں۔

معروف قوال امجد صابری کو بھائی اورڈرائیور کے ہمراہ کریم آباد سے لیاقت آباد کی طرف جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں