جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

امجد صابری کا قتل: بھارت کے معروف گلوکاروں و اداکاروں کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے اور نامور گلوکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے ممتاز قوال امجد فرید صابری کی کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی خبریں بھارتی میڈیا میں ’’بریکنگ نیوز ‘‘ کے طور پر شائع کی گئیں ،بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دے دیا اور کہا کہ صابری برادران صوفی گائیکی اور فن قوالی میں پورے برصغیر میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

بھارت کے معروف گلوکاروں اور اداکاروں کا کہنا ہے کہ دنیا ایک اور عظیم گلوکار سے محروم ہوگئی ہے۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے معروف قوال کے قتل پر گہرے افسو س کا اظہار کیا۔

گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

امجد صابری کے قتل پر بھارتی سنگر اور کمپوزر امیت ترویدی کا کہنا تھا کہ ایک شاندار آرٹسٹ ہمیں چھوڑ گیا ہے۔

بھارت کے معروف اداکار جاوید جعفری نے بھی ٹوئٹ کرکے امجد صآبری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں