The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اور سعیداجمل کی اکیڈمی میں معاملہ حل ہوگیا

فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی اورسعیداجمل کی اکیڈمی میں معاملہ حل ہوگیا، پندرہ نومبر کو جادوگر سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ ایم او یو پر دستخط کریں گے۔

اے آروائی نیوز نے سعیداجمل کاخواب چکنا چور ہونے سے بچ گیا، خبر نشرہوتے ہی وزیراعلی شہبازشریف نے ایکشن لیا، ڈی سی او فیصل آباد سعید اجمل کی مدد کو پہنچے،معاملات طے کرائیں اور اجمل کو زمین کرکٹ کے استعمال کیلئے مل گئی۔

زرعی یونیورسٹی نے گذشتہ روز سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کی جگہ خالی کرنے کا نوٹس تھما دیا تھا، سعیداجمل نے بات ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ کھنڈر زمین پر اکیڈمی بنائی، چھ کروڑ روپے جیب سے لگائے، زمین خالی نہیں کرسکتا، کرکٹ کھیلنے نوجوانوں نے سعید اجمل کے حق میں اور یونیورسٹی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

سعیداجمل نے دھمکی بھی دی کہ اکیڈمی خالی کرائی گئی توسامان کوآگ لگادوں گا، قومی ہیرو کی دھمکی کام کرگئی، زرعی یونیورسٹی اور سعیداجمل کی اکیڈمی میں معاملہ حل ہوگیا۔ جادوگراسپنر کا کہنا ہے کہ تمام تحفظات دور ہوگئے، میرا مقصد صرف نوجوانوں کے مستقبل کےلئے اکیڈمی بنانا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں