بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر پارٹی الیکشن میں کود پڑے اور اسے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں اور پارٹی آئین ہم نے بنایا تھا جس میں اس کا ڈیموکریٹک کلچر رکھا تھا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہمارے بنائے آئین کے مطابق کوئی بھی چیئرمین 2 مرتبہ سے زیادہ منتخب نہیں ہوگا جبکہ 3، 3 سال سے زیادہ چیئرمین کی مدت نہیں ہوگی، ہمارا مقصد پی ٹی آئی کو ایک مثالی جمہوری جماعت بنانا تھا۔

- Advertisement -

بانی رکن نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے سب کو حصہ لینا چاہیے، ہم انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں، میں نے کاغذات نامزدگی، ووٹرز لسٹ اور انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کا مطالبہ کیا، میں نے نمائندوں کے سامنے تینوں درخواستیں رکھیں لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ جو آپ مانگ رہے ہیں وہ چیزیں ہمارے پاس ہیں ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواستیں مسترد کی جاتیں تو ہم قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں، چاہتا تھا انٹرا پارٹی الیکشن کا حصہ بنوں لیکن کاغذات کا کہا گیا موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے درخواست رکھوں گا پھر وہی فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں