The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف اکیسویں صدی کاسب سےنا لائق بادشاہ تھا ،اختر ملک

سیاستدانوں کی می ٹومہم ہوتی توشہبازشریف کاانجام عبرتناک ہوتا

لاہور : وزیرتوانائی پنجاب اخترملک نے کہا اپوزیشن ریلی کاشوق پوراکر لیں پراحتساب اٹل ہے، 25جولائی یوم تشکرکا دن ہے آج بادشاہت کا خاتمہ ہواتھا ، نوازشریف اکیسویں صدی کاسب سےنا لائق بادشاہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی پنجاب اخترملک کااپوزیشن کےیوم سیاہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا دل پرہاتھ رکھ کرکہتاہوں ’’سب پھڑےجان گے‘‘، ریلی کاشوق پوراکر لیں پراحتساب اٹل ہے۔

خترملک کا کہنا تھا عمران خان اپوزیشن کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگا، نوازشریف اکیسویں صدی کاسب سےنا لائق بادشاہ تھا، سیاستدانوں کی می ٹومہم ہوتی توشہبازشریف کاانجام عبرتناک ہوتا۔

25جولائی یوم تشکرکا دن ہے آج بادشاہت کا خاتمہ ہواتھا

وزیرتوانائی پنجاب نے کہا 25جولائی یوم تشکرکا دن ہے آج بادشاہت کا خاتمہ ہواتھا، آج کے دن قائداوراقبال کی سیاسی بصیرت کووارث ملا۔

یاد رہے متحدہ اپوزیشن حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر آج یوم سیاہ منارہی ہے ، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چاروں صوبوں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کراچی میں اورشہبازشریف لاہور میں خطاب کریں گے جبکہ مولانافضل الرحمان پشاور میں اورمریم نواز کوئٹہ میں خطاب کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکر منارہی ہے۔

واضح رہے گذشتہ برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی

Comments

یہ بھی پڑھیں