جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اختر مینگل کے نام کے ساتھ ’’سسپنڈڈ‘‘ درج ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 فروری 2026): رکن قومی اسمبلی محمد اختر مینگل کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ان کے نام کے ساتھ ’’Suspended‘‘ درج ہو گیا ہے۔

این اے 256 خضدار سے منتخب رکن اسمبلی اختر مینگل کو باقاعدہ طور پر معطل قرار دے دیا گیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے ہے، انھوں نے 29 فروری 2024 کو حلف اٹھایا تھا۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے اسپیکر نے منظور کر لیا ہے، جس کے بعد اب قومی اسمبلی ریکارڈ میں ان کی رکنیت کی معطلی ظاہر کر دی گئی ہے۔

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ منظور

مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، سینئر سیاست دان 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انھوں نے بلوچستان کی صورت حال میں حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر استعفیٰ دیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریباً ایک سال 5 ماہ تک سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں