اسلام آباد : سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ انھوں نے 3 ستمبر 2024ء کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
اختر مینگل نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ 3 ستمبر 2024ء کو دیا تھا، تاہم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریباً ایک سال اور پانچ ماہ تک اسے منظور نہیں کیا تھا۔
وہ بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)گروپ کےسربراہ ہیں اور این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سردار اختر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیاب ہوئے اور انہوں نے بلوچستان کی صورتحال میں حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے کے باعث استعفیٰ دیا۔
قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے رکن جنید اکبر نے اجلاس کو کورم کی عدم موجودگی کی بنیاد پر ملتوی کر دیا، جب تک کورم مکمل نہ ہو۔
سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد اب ان کے حلقے میں ممکنہ ضمنی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں بھی اس اقدام کے اثرات مرتب ہوں گے۔


