لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے خلاف فٹنس ٹیسٹ کے دوران شرٹ اتارنے کے معاملے پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کے غیر مہذب روپے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ہارون رشید کر رہے ہیں۔
کمیٹی کے دیگر ارکان مین ڈاکٹر سہیل سلیم اور قانونی پینل کے ممبر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمراکمل کی غیر اخلاقی حرکت پر کامران اکمل دفاع میں آگئے
کمیٹی نے آج باضابطہ طور پر عمر اکمل کے خلاف شکایت کی تحقیقات کا آغاز کیا، عمر اکمل انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوگئے اور اپنا ابتدائی موقف بیان کیا۔
پہلی سماعت کے بعد کمیٹی نےٹرینر اور ویڈیو اینالسٹ کو بھی طلب کر لیا اور اب عمر اکمل کل دوبارہ کمیٹی کےسامنےپیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر عجیب حرکت کرنے کا نوٹس لیا تھا۔
عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے اپنے کپڑے اتارتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟عمر اکمل کی اس حرکت کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے اسٹاف بھی موجود تھے۔