پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

عمر اکمل کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے قومی کرکٹر عمر اکمل کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا جس کے تحت کھلاڑی کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے تین سال سزا کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی جس پر آج لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایجوڈ کیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے فیصلہ سنادیا۔

فیصلے کے تحت اب کھلاڑی پر تین نہیں بلکہ صرف ڈیڑھ سال کی پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب عمر اکمل کا کہنا ہےکہ پابندی میں کمی پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں، سزا کو مزید کم کرانے کی اپیل کا فیصلہ کروں گا، وکلا جو تجویز دیں گے اس کے مطابق حکمت عملی بناؤں گا۔

بدعنوانی کیس : عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

کھلاڑی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوئیں، سزا میں کمی کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں، چاہتا ہوں ڈیڑھ سال کے بجائے سزا میں مزید کمی کی جائے، حالات کے مطابق حکمت عملی تیار کروں گا۔

خیال رہے کہ دو مختلف مواقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں