The news is by your side.

Advertisement

بھارتی کرکٹر کی ٹیم میں پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل، عمران خان کپتان منتخب

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاک بھارت الیون ٹیم کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کپتان مقرر کیا۔

آکاش چوپڑا نے بتایا کہ اُن کی ہربار کی ٹیم یہی ہوگی جس کی قیادت 92 ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان ہی کریں گے۔

انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں بتایا کہ میری ٹیم میں بھارت کے اچھے بیٹسمین جبکہ پاکستان کے اچھے باؤلرز شامل ہیں۔

انہوں نے سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر، وریندر سہواگ کو بطور اوپنر منتخب کیا، ون ڈاؤن کے لیے راہول ڈیوڈ اور مڈل آرڈر کے لیے سچن ٹنڈولکر کا انتخاب کیا۔

آکاش چوپڑا نے بتایا کہ سہواگ نے ڈبل اور ٹربپل سنچری اسکور کی، یہ اُن کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم میں پانچویں نمبر پر انضمام الحق اور چھٹے پر جاوید میاں داد کو رکھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی کی آل ٹائم الیون ٹیم میں‌ دو پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل

پاکستان کے لیجنڈ بلے بازوں کے بارے میں آکاش کا کہنا تھا کہ ’جس انداز سے انضمام اور میاں داد نے کرکٹ کھیلی وہ حق دار ہیں‘۔ انہوں نے وکٹ کپینگ کے لیے مہندرا سنگھ دھونی اور راہول ڈریوڈ کو منتخب کیا۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ ٹیم کو عمدہ بنانے کے لیے میں عمران خان کو اس کی کپتانی دوں گا کیونکہ وہ بہت اچھی قیادت کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے آٹھویں اور نویں نمبر پر بالترتیب کپیل دیو اور عمران خان کا انتخاب کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وسیم اکرم، انیل کمبلے اور وقار یونس کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

آکاش چوپڑا کی ٹیم

عمران خان (کپتان)، مہندرا سنگھ دھونی یا راہول دیورڈ (وکٹ کیپر) ، سنیل گواسکر، ویندر سہواگ، انضمام الحق، جاوید میاں داد، کپیل دیو، وسیم اکرم، انیل کمبلے، وقار یونس

INDIA + PAKISTAN: Combined all-time TEST XI | #AakashVani

It’s #AakashVani time folks! And we’ve got a very special episode lined up for you today.

– We’re making a combined Indo-Pak all-time Test XI. My team looks incredibly strong. Can you come up with an XI that can beat mine?

– On HIS-tory, I’m sharing with you the story of a young boy named Kamran Khan, who caught everyone’s attention when he played for Rajasthan Royals. Where is he now?

– And like always, let’s catch up on all things sports on our Sports Wrap

Excited? I really am. Let’s do this guys.

Posted by Aakash Chopra on Monday, 6 April 2020

Comments

یہ بھی پڑھیں