جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

میں شادی کرنے کےلیے نہیں بنا، اکشے کھنہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم دھریندر میں رحمان ڈکیت کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ میں شادی کرنے کےلیے نہیں بنا۔

فلم چھاوا میں اورنگزیب اور دھرنیدر میں رحمان ڈکیت کے کردار کی تصویر کشی کرنے والے اکشے کھنہ ایک بار پھر سے بالی ووڈ میں ان ہوچکے ہیں، ان جاندار کرداروں نے کبھی چاکلیٹ بوائے کہنے جانے والے اکشے کھنہ کو بالی ووڈ کے معروف ولن کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔

بطور ولن وہ اسکرین پر آتے ہی نہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں بلکہ کوشش کیے بغیر ہی وہ فلم بینوں کی توجہ کھینچ لیتے ہیں۔

دھریندھر فلم میں بھی انھوں نے اپنی اداکاری سے داد سمیٹی اور ان کا انٹری گانا وائرل ہو گیا، مداحوں کو یقین ہے کہ کوئی اور اداکار رحمان ڈکیت کو اس قدر سنجیدگی اور بہتر طریقے سے نہیں نبھا سکتا تھا۔

ماضی میں ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے نے اعتراف کیا کہ وہ اب خود کو کسی ایسے شخص کے طور پر تصور نہیں کرتے جو شادی کے لیے بنایا گیا ہو۔

انھوں نے کہا کہ یہ صرف جذباتی طور پر منسلک ہونے کا نام نہیں ہے بلکہ شادی بالکل مختلف زندگی کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ تنہا رہنے ان کےلیے کتنا آرام دہ ہے۔

اکشے کھنہ کا وائرل ڈانس بھی چربہ نکلا، ویڈیو دیکھیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں