بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی جعلی اے آئی ویڈیوز سے تنگ آکر عدالت پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آواز، تصویر اور شخصیت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اکشے کمار کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کردار میں جعلی ویڈیو کے ذریعے دکھایا گیا تھا جس پر 20 لاکھ سے زائد ویوز بھی آچکے تھے۔
یہ پڑھیں: اکشے کمار کی بیٹی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بن گئیں
دوسری جعلی ویڈیو میں اکشے کمار کو مذہبی معاملات سے متعلق متنازع گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اداکار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اے آئی پلیٹ فارمز پر ’ اے آئی اکشے کمار وی ٹو وائس‘ ٹول پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیکسٹ ان پٹ سے اداکار کے حقیقی لہجے میں ہی تقریر تیارکرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے ، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، ہریتک روشن، کرن جوہر اور آشا بھوسلے سمیت کئی مشہور شخصیات ڈیپ فیک اور اے آئی مواد میں غلط طریقے سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کیے جانے کے خلاف عدالت کا رخ کرچکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


