بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

اکشے کمار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اکشے کمار اور اُن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ گزشتہ روز بیرون ملک سے واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ سے ممبئی اپنے گھر جا رہے تھے کہ اُن کی کار اور سکیورٹی گاڑی حادثے کی زد میں آگئی۔

رپورٹس کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پہلے Akshay kumar کے سکیورٹی قافلے سے ٹکرایا، پھر اکشے کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں رکشے کا ڈرائیور اور اس میں بیٹھے لوگ گاڑی کے نیچے دب گئے تاہم اکشے اور اُن کے عملے نے انہیں بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

بھارتی فلم دھرندھر کی نیٹ فلکس پر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں