تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’ہیرا پھیری 3‘ کیلیے اکشے کمار نے کتنا معاوضہ مانگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

’ہیرا پھیری‘ بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ہے جس کا تیسرا پارٹ بھی آنے والا ہے۔ پہلے دونوں پارٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول نے کام کیا مگر تیسرے پارٹ میں ایک نیا چہرہ نظر آئے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے ’ہیرا پھری 3‘ کے لیے 90 کروڑ روپے معاضے کا مطالبہ کیا جسے فلمسازوں نے مسترد کر دیا۔

اکشے کمار کی جگہ اداکار کارتک آریان کو لیا گیا ہے جو ’بھول بھولیاں 2‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ’بھول بھولیاں‘ کے پہلے حصے میں اکشے کمار تھے۔

کارتک آریان ’ہیرا پھیری 3‘ کے لیے 30 کروڑ روپے معاوضہ لینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/NarendrAkfan/status/1539967120871927811?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1539967120871927811%7Ctwgr%5Ebf3060e5690201a493aef8f9534224a30809901b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwhich-new-actor-is-coming-in-hera-pheri-3%2F

ادھر اکشے کمار نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کے لیے مجھے کہا گیا لیکن میں نے اسکرپٹ کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

شائقین کو یاد ہوگا کہ ’پھر ہیرا پھیری‘ کے آخری سین میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے فون کر کے روکنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہوتا ہے۔

مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے اور دیکھنے والوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ جاتی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -