بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اسکول میں تین بار فیل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکار اکشے کمار متعدد پروجیکٹس میں اداکاری کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ کوئز رئیلٹی شو وہیل آف فارچیون کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
شو میں انہوں نے اسکول کے دوست کو مدعو کیا اور اسکول کے دنوں کی کچھ دلچسپ کہانیاں سنائیں۔
اداکار نے خود کو بیک بینچر کہا اور انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے دوست کیسے اسکول میں تین بار ناکام ہوئے، اکشے نے کہا کہ ’ہم لوگ کے جی سے ساتھ میں ہیں اور کے جی سے 9ویں جماعت کے بیچ تین مرتبہ فیل ہوئے ہیں۔‘
ان کا یہ کہنا تھا کہ کہ سامعین قہقہے لگانے لگ گئے۔
یہ پڑھیں: اکشے کمار نے لارا دتہ کو ڈوبنے سے بچا لیا
کھلاڑی کمار نے اپنے دوست سے پوچھا کہ وہ اسکول میں کیوں فیل ہوا، جنیش نے جلدی سے ساری ذمہ داری اکشے پر ہی ڈال دی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔
اکشے نے بھی دوست کا راز کھولتے ہوئے کہا کہ اس کا پسندیدہ مشغلہ صرف لڑکیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شہر میں سائیکل چلانا ہے۔
کام کے محاذ پر اکشے کمار پریا درشن کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلا‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گے جس میں وامیکا گبی، پریش راول، تبو، راجپال یادیو بھی شامل ہیں، فلم 16 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


