اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

اکشے کمار کی بیٹی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی بیٹی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بن گئیں۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھارت میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم سے پریشان ہوگئے، مودی سرکار سے سائبر کرائم کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ممبئی میں تقریب سے خطاب میں اکشے کمار نے کہا کہ میرے بیٹی بھی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنی، وہ آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی جہاں پر آپ اجنبی شخص کے ساتھ گیم کھیل رہے ہوتے ہیں جو آپ کو میسج کرتا ہے بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ویل ڈن وغیرہ۔

یہ پڑھیں: اکشے کمار کی ٹوئنکل سے شادی میں عامر خان کا کیا کردار ہے؟

اداکار نے بتایا کہ اس دوران اس شخص نے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے بیٹی نے بتایا کہ ممبئی میں رہتی ہیں، پھر اس نے پوچھا میل ہیں یا فی میل ہیں، بیٹی نے بتایا کہ فی میل ہوں۔

اکشے کمار کے مطابق پھر وہ اجنبی شخص کہنے لگا کہ آپ مجھے اپنی نازیبا تصاویر بھیجیں، بیٹی نے فون بند کیا اور والدہ ’ٹوئنکل کھنہ‘ کا جا کر ساری کہانی سنادی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو میری بیٹی تھی جس نے بیگم کو فوراً بتا دیا، اسکولوں میں سائبر کرائم سے متعلق کلاسیں ہونی چاہئیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ بھارت میں اسٹریٹ کرائم سے زیادہ خطرناک سائبر کرائم ہوتے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں