ممبئی: بالی وڈ کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کس طرح کی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتے، اس بارے میں انہوں نے کھل کر بات کی ہے۔
”پنک ولا“ کو انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند کرتا ہوں جو ایک طے کردہ بجٹ اور وقت پر مشتمل ہوتی ہے۔
فلم بنانے کے لیے بجٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں ”بجٹ ہٹ تو فلم ہٹ“، میں نے کبھی بھی کسی کا بجٹ اور وقت برباد نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: مداح کی اکشے کمار کو سر سے پکڑ کر کھینچنے کی ویڈیو وائرل
اداکار نے کہا کہ میں نے ساتھی فنکاروں کی عزت اور فلم پروڈکشن عملے کا وقت بچانے کے لیے اصول طے کر رکھا ہے کیوں کہ جب میں وقت کو عزت دوں گا تو وہ بھی مجھے بدلے میں عزت دے گا۔
فلم میں کام کرنے کے معیار کے بارے میں اکشے کمار نے انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی اداکار ایک فلم کو 40 سے 45 دنوں سے زیادہ دن وقت نہیں دے سکتا، اگر آپ طے کردہ وقت میں فلم کی پروڈکشن مکمل کر لیں گے تو وہ ہمیشہ بجٹ کے اندر ہی رہے گی۔
اکشے کمار نے کہا کہ میں ان اداکاروں میں سے نہیں جو خود کو ایک کمرے میں بند کر لیں، میرا ماننا ہے کہ ایکٹنگ کرو اور گھر چلے جاؤ۔