بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور وامیکا گبی کی جوڑی نے انڈسٹری میں عمر کے فرق کی بحث چھیڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور وامیکا گبی کی فلم ’بھوت بنگلا‘ سنیما گھروں کی زینت بن گئی ہے لیکن پرانی یادوں کے بجائے فلم نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اکشے کمار فلم میں وامیکا گبی کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو ان سے 26 سال چھوٹی ہیں۔
90 کی دہائی کے اوائل سے مرد سپر اسٹارز مستقل رہے ہیں جن میں اکشے کمار، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن اور ریتھک روشن شامل ہیں جبکہ ان کے مقابل کم عمر ہیروئن کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔
اکشے کمار بھوت بنگلا کے علاوہ 2016 سے اب تک 39 فلموں میں دکھائی دیے ہیں ان کی فلمو گرافی پر نظر ڈالیں تو ان کے ساتھ ہیروئن کی عمر میں نمایاں فرق ملتا ہے۔
میں لکشمی میں ان کی جوڑی کیارا ایڈوانی کے ساتھ بنائی گئی جو ان سے 24 سال چھوٹی ہیں، 2021 میں بیل باٹم نے وانی کپور نے اداکاری کی اور ان کی اور اکشے کی عمر میں 21 سال کا فرق ہے جبکہ سوریا ونشی نے انہیں 16 سال کم عمر اداکارہ کترینا کیف کے ساتھ کاسٹ کیا گیا۔
یہ پڑھیں: بھارتیوں کا نیشنل ’کرش‘ وامیکا گبی کون ہیں؟
اس کے علاوہ ’سمراٹ پرتھوی راج‘ 2022 میں اکشے کمار نے مانوشی چھلر کے ساتھ کام کیا وہ ان سے 30 سال چھوٹی ہیں جبکہ کٹ پتھلی میں راکل پریت سنگھ تھیں جن کی عمر کا فرق 23 سال ہے۔
حال ہی میں 2024 میں ان کی فلم ’سر پھرا‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کی جوڑی 28 سال چھوٹی رادھیکا مدن کے ساتھ بنائی گئی۔
وامیکا گبی کون ہیں؟
اداکارہ وامیکا گبی کی ورون دھون کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’بے بی جان‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی لیکن وامیکا پھر بھی بھارتیوں کا نیشنل کرش بنی ہوئی ہیں۔
وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے اداکاری کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ کلاسک فلم ’جب وی میٹ‘ میں مختصر کردار سے کیا، وقت گزرنے کے ساتھ وہ پنجابی سنیما کی فلم ’ تو میرا 22 میں تیرا 22‘۔ عشق برانڈی اور نیکا زیلدار سیریز جیسی کامیاب فلموں میں شامل ہوئیں۔
ان کا تعلق چندی گڑھ کے ایک پنجابی خاندان سے ہے، وامیکا کے والد، گوردھن گبی مشہور مصنف ہیں جو ہندی اور پنجابی دونوں زبانوں میں ’گبی‘ کے نام سے لکھتے ہیں۔
وامیکا نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی اور ڈی اے وی کالج سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی، ادبی ماحول میں میں پرورش پانے کے باوجود انہوں نے اداکارہ بننے کا انتخاب کیا۔
اداکارہ نے رومانوی ڈرامہ ’مالائی نیراتھو مایاکم‘ کے ساتھ تامل سنیما میں قدم رکھا اور فلم گودھا میں ایک پنجابی پہلوان کا کردار ادا کیا، گودھا میں ان کی اداکاری نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی تھی۔
کئی فلموں کی ناکامی کے بعد وامیکا کی پنجابی کرائم ڈرامہ ’کالی جوٹا‘ میں وکیل کے لازوال کردار کے ساتھ واپسی کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


