تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

”سمراٹ پرتھوی راج“ بُری طرح فلاپ، سنیما گھر خالی

ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار کی مسلسل دوسری فلم پرتھوی راج بھی فلاپ، ناظرین کی عدم دلچسیپ پر سینما گھروں نے شوز کینسل کرنا شروع کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن پانڈے کے بعد اکشے کمار کی فلم سمراٹ پرتھوی راج بھی فلاپ ہوگئی، فلم ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سینما گھروں نے فلم کے شوز کینسل کرنا شروع کردیے ہیں۔

سمراٹ پرتھوی راج 3 جون کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی تھی۔ 200 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار نہ کرسکی اور اب تک 9 روز میں صرف 59 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق فلم پہلے دن سے ہی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، جس کے بعد اس میں مزید کمی ہی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم سمراٹ پرتھوی راج بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں سپر اسٹار اکشے مار نے افسانوی جنگجو کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں سنجے دت اور سونو سود نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ مانوشی چھلر نے کنگ پرتھوی راج چوہان کی محبوبہ سانیوگیتا کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور خلیجی ملک نے اکشے کمار کی فلم پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ فلم کو سینما گھروں میں نمائش سے قبل ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا فلم میں تاریخ کو مسخ کرکے جانبدار نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔

خلیجی ممالک نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں فلم کی نمائش پر پابندی بھی لگادی تھی۔

Comments

- Advertisement -