بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

اکشے کھنہ کی کرشمہ کپور سے شادی کیوں نہیں ہو سکی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (12 دسمبر 2025): بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ اس وقت اپنی فلم ’دھریندر‘ کی ریلیز کی وجہ سے خبروں میں ہیں، لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ اور اداکارہ کرشمہ کپور شادی کرنے والے تھے؟

ایک وقت تھا جب اکشے کھنہ کرشمہ کپور سے شادی کرنے کے بہت قریب تھے۔ دونوں اچھے دوست تھے اور اداکارہ کی اجے دیوگن سے علیحدگی کے بعد دونوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگیا تھا۔

کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور بھی دونوں کی شادی کے حق میں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ دونوں کی شادی ہو جائے اور اسی لیے وہ رشتہ لے کر وِنود کھنہ (اکشے کھنہ کے والد) کے پاس بھی گئے لیکن اداکارہ کی والدہ ببیٹا نے رشتے پر اعتراض اٹھایا۔

’سیف اور کرینہ کی دوستی کا سن کر۔۔۔‘: کرشمہ کپور نے دلچسپ قصہ سنا دیا

کہا جاتا ہے کہ اُس وقت کرشمہ کپور اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر تھیں اور یہی وجہ تھی کہ والدہ ببیٹا نہیں چاہتی تھیں کہ وہ اکشے کھنہ سے شادی کریں۔

اکشے کھنہ عام طور پر اپنی نجی زندگی کے بارے میں خاموش ہی رہتے ہیں، اداکار نے کبھی کرشمہ کپور کے ساتھ اپنے مبینہ رشتے پر بات نہیں کی۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کی اکشے کھنہ آج تک کنوارے ہیں۔

اداکار نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں شادی کیلیے بنا ہی نہیں ہوں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ شادی سب کچھ بدل دیتی ہے، میں اپنی زندگی پر مکمل کنٹرول چاہتا ہوں، جب آپ کسی دوسرے کے ساتھ زندگی شیئر کرتے ہیں تو مکمل کنٹرول نہیں رہتا بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے، آپ ایک دوسرے کی زندگیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

لیکن ہمیشہ سے ان کا یہی نظریہ نہیں تھا۔ ایک اور پرانے انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ وہ ساری زندگی کنوارے نہیں رہنا چاہتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں