The news is by your side.

Advertisement

نیب کا العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس میں نئے گواہ سامنے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاناما کیس میں نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز میں نئے گواہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قو می احتساب بیورو شریف خاندان کیخلاف عدالت میں زیر سماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نئے گواہ اور مزید دستاویزات پیش کرے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء پر جرح کے بعد گواہ اور دستاویزات عدالت میں پیش کیے جائیں گے، جےآئی ٹی نے مختلف ممالک سے دستاویزات کے حصول کیلئے خطوط لکھے تھے۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس کیس، احتساب عدالت میں واجد ضیا کی طلبی

جےآئی ٹی کے بعد نیب نے ان خطوط کی پیروی کی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موصول دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ بنانے کی استدعا کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں