تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سعودیہ کی جانب سے ایران کو مصالحت کے پیغام کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، عادل الجبیر

ریاض: سعودی عرب نے اس کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام کو مصالحت کا کوئی پیغام بھیجا گیا ہے،عادل الجبیر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’صلح کی پیش کش اس کی جانب سے آنی چاہیے جو جارحیت کی راہ پرگامزن ہو‘۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایرانی حکام کی طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا دعوی مسترد کردیا ،الجبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں برادر ممالک کے ساتھ مختلف امور میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب بھی خطے میں سلامتی و استحکام کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کے مطابق برادر ممالک پر واضح کیا گیا ہے کہ صلح کی پیش کش اس کی جانب سے آنی چاہیے جو جارحیت کی راہ پرگامزن ہو اور افراتفری پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہو۔

عادل الجبیر کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی حکومت کے ساتھ یمن کے بارے میں بات کی ہے اور نہ کرے گا۔ ان کا مقف ہے کہ یمن کا معاملہ یمنی عوام کا مسئلہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت نے استفسار کیا کہ اگر ایرانی حکومت یمن میں امن چاہتی ہے تواس نے آج تک وہاں پر تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کیوں نہیں دیئے؟ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے سعودی عرب کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم یمن میں امن نہیں چاہتی ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے گزشتہ روز دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایرانی حکومت کو مختلف عالمی رہنماﺅں کے ذریعے پیغامات بھیجے ہیں۔

Comments

- Advertisement -