تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘القدس کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے’ وزیراعظم کی مصری صدر سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازعے کےجلد اور فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت ‏المقدس سمیت فلسطین علاقوں سےاسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائے، القدس الشریف کو فلسطین کا ‏دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کی۔ ‏دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان ‏نےفلسطین کی صورتحال میں مصر کے کردارکی تعریف کی اور تنازعے کےحل کیلئےمصری قیادت ‏کےکردار کو بھی سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی خواتین، بچوں اور نہتےشہریوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔ ‏وزیراعظم نے کہا کہ مسجداقصیٰ پرماہ مقدس میں ہونےوالےواقعات افسوسناک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازعے کے جلد اور فوری حل، امت مسلمہ کی یکجہتی پر زور ‏دیا، اوآئی سی کے ذریعے فلسطینی عوام کےحقوق کو تحفظ دلوانے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا اور ‏کہا کہ فلسطینیوں کو خودارادیت ملنی چاہیے، دوریاستی حل کے مطابق 1967 کے بارڈرز ہونے ‏چاہئیں، القدس الشریف کوفلسطین کا دارالخلافہ ہوناچاہیے۔

دونوں رہنماؤں نےایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی جب کہ دونوں رہنماؤں کاآپسی رابطے تیز ‏اور سیاسی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Comments

- Advertisement -