تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد : مصر کی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، زلفی بخاری، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور دیگر شریک ہوئے ، پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وفد نے وزیر اعظم کے وژن اور کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور گھروں کی تعمیر ، توانائی ، صحت و دیگر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے کہا مصر کے عوام اور کاروباری طبقہ وزیراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور نیا پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مصر اور لبنان کے کاروباری کنسورشیم کا پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مصرکی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کاشعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم نے کہا حکومت مصر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت دے گی، اسلام کے خلاف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تعاون ضروری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کی طاقت بن کر مسائل کا مؤثر سامنا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جامعہ الازہر کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عالم اسلام میں تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے، بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کوفروغ دیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا وژن بیماریوں سے محفوظ پاکستان ہے، شعبہ صحت میں دونوں ملکوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -