بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دبئی کے ثقافتی شاہکار مقام ‘ الوصل گنبد’ سے متعلق حیران کن حقائق

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں ثقافتی لینڈ مارک نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہوئے وسیع شہرت پائی جوکہ بعض خیالی کہانیوں کی صورت میں بھی مشہور ہوئے، ان لینڈ مارک مقامات کی تعمیر کے پس منظر میں کئی حقیقی کہانیاں بھی ہیں جوکہ لوگوں کی جانب سے منفرد اور نمایاں کام کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

ایسا ہی شاہکار ‘الوصل ڈوم پلازا’ ہے جوکہ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے عین میں واقع ہے یہی سے دنیا کے سب سے اہم ثقافتی ایونٹ کے افتتاح ہوا۔

یہ گنبد ایک تاج کی شکل کا ہے جوکہ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے کراؤن کا عکاس ہے، اسکا منفرد طرز تعمیر ، انسانی اختراع و تخلیق میں امارات کی نئی کامیابی کا اظہار ہے، یکم اکتوبر دو ہزار اکیس کو ایکسپو دوہزار بیس دبئی کے شاندار تاریخی آغاز کے ساتھ دنیا نے اس الوصل ڈوم پلازا کو دیکھا جوکہ اب نیا ثقافتی لینڈ مارک بن چکا ہے۔

اگرچہ اسکی تعمیر میں جدید ترین آلات کا استعمال کیا گیا لیکن اس کے نیچے کھڑے ہوکر اسے دیکھنے والے افراد سوائے حیرت میں مبتلا ہونے کے اور کچھ نہیں کرسکتے کہ اسکی تعمیر کیسے ہوئی؟

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق الوصل گنبد کو پرانے دبئی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جوکہ اس ایکسپو کے عنوان ‘ سوچ کو ملا کر مستقبل کی تعمیر ‘ کا اظہار ہے،اسکی تعمیر میں ماہرین ، ٹیکنیشنز ، مقامی اور عالمی کمپنیاں شامل رہیں جن کا تعلق اٹلی ، میکسیکو ، امریکا ، کینیڈا اور فن لینڈ سے تھا ۔

اس گنبد کا قطر 130 میٹر اور بلندی 5۔67 میٹر ہیں ۔ اس کے آہنی ستونوں کی کل لمبائی 6۔13 کلومیٹر ہے جوکہ برج الخلیفہ کی کل لمبائی سے 16 گنا زیادہ ہے، گنبد کا وزن 350 ٹن ہے جوکہ ایئر بس اے 380 کے وزن کے برابر ہے ۔ اسکی ریلنگز کو ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے ۔ اس کے پنڈال کے رقبہ کو اسٹیل اور فیبرک کی چھت سے ڈھانپا کیا گیا اور اسکا ڈیزائن ایکسپو 2020 دبئی کے عنوان سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے ۔

اس میں 360 درجے ڈسپلے والی بہت بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں، جس کی مدد سے گنبد عمارت کے اندر اور باہر سے دیکھا جاسکتا ہے ، یہ خوبیاں اس عمارت کو ایکسپو 2020 دبئی کا دھڑکتا دل بنادیتی ہیں، اس کی تعمیر میں 2544 ٹن اسٹیل استعمال ہوا جوکہ 1162 کا روڈ اسٹیل سیکشنز پر مشتمل ہیں جنہیں 346 فنکارانہ شاہکاروں سے جوڑا گیا ۔

اس میں کل 2742 ایل ای ڈی لیمپس لگے ہیں جوکہ گنبد کو روشن کرنے کیلئے ہیں اور یہ 25 ہزار میٹر طویل بجلی تاروں سے جڑے ہیں، اسکے گنبد میں لگے توجہ طلب آئٹمز جن میں 360 ڈگری ڈسپلے کے ساتھ صوتی اثرات والا سسٹم بھی ہے، بجلی ، پانی اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کی کئی جدید راہیں بنائی گئی ہیں ۔

الوصل ڈوم پلازا میں ایک زیر زمین سرنگ بنائی گئی ہے جبکہ اسکے زیریں منزل میں پلازا تک آنے والی سڑک بھی شامل ہے، یہی نہیں اسے ایکسپو کے مختلف حصوں سے راستوں کے ذریعے جوڑا کیا گیا، اس میں سروس رومز اور ہائیڈرالک لفٹس بھی نصب ہیں۔

گنبد کے ڈیزائن کی خاص بات سورج کی روشنی فلٹر ہوکر آنا ہے اس کے ارد گرد کئی عمارات ہیں جوکہ کثیر المقاصد ہیں، یہ پلازا عوامی مقام ہے اور یہ دنیا کی کئی مشہور پلازا عمارتوں میں گھرا ہوا ہے، ایک عالمی اہمیت کے مقام ہونے کی حیثیت سے یہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں