تازہ ترین

دنیا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟

امریکا کی ریاست الاباما کے ایک شہر سے پولیس کے محکمے کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما کے شیر ونسینٹ میں پولیس افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کے تبادلہ پر پولیس چیف اور اسسٹنٹ پولیس چیف کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

رپورت کے مطابق پولیس افسران کے درمیان ہونے والے نسل پرستانہ میسجز کے تبادلے کے اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، جس کے بعد ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا تاکہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا تھا کہ ان کے محکمے کی جانب سے اندرونی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مگر 4 اگست کو انکشاف ہوا کہ درحقیقت جن 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا ان میں سے ایک جیمز سرگلے بھی تھے، جس کے بعد انہیں اور ان کے نائب جان ایل گوس کو برطرف کردیا گیا۔

بعد ازاں سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

شیلبی شیرف آفس کی جانب سے ایک بیان میں پولیس افسران کی جانب سے کیے جانے والے نسل پرستانہ میسجز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی کونسل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اب سے ہمارے افسران شہریوں کے لیے ہنگامی حاات میں خدمات فراہم کریں گے۔

اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 392 سیاہ فام ہیں۔

Comments

- Advertisement -