تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘شیطان’ کے کہنے پر ماں کا 2 سالہ بیٹے کے سر پر اینٹوں سے وار

الاباما: امریکی ریاست الاباما میں ایک خاتون نے اپنے 2 سالہ بیٹے پر اینٹ سے تشدد کر کے اسے زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما کی کاؤنٹی واکر میں ایک 33 سالہ خاتون میلوڈی میکا اسمتھ نے دو سالہ بیٹے کو تشدد کر کے اسپتال پہنچا دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

واکر کاؤنٹی پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون میلوڈی اسمتھ نے مبینہ طور پر اپنے ننھے بیٹے کا گلا دبا کر اسے مارنا چاہا، اور اینٹ مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس تفتیش کاروں کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو گڈزسپرنگ کے علاقے میں پیش آیا، بچے کی ماں نے بچے پر اینٹ سے حملہ کیا، زخمی ہونے پر دیگر فیملی ممبرز نے اسے فوراً اسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے طبی امداد کے لیے طیارے کے ذریعے برمنگھم کے بچوں کے اسپتال لے جایا گیا۔

طبی امداد ملنے کے بعد اب بچے کی حالت سنبھل گئی ہے، خاتون نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ جو کچھ کیا وہ اس سے شیطان نے کروایا۔

لاپتا بیٹے کی لاش کچرے کے ڈبے سے ملنے پر ماں گرفتار

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا دو سالہ بیٹا بھی دراصل شیطان کا روپ ہے، اس لیے اس نے اسے مارا۔ دوسری طرف کاؤنٹی پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے خلاف بچے پر شدید ترین تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے، جب کہ رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر زر ضمانت مقرر کی گئی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بچے کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو اس معلوم ہوا کہ اس کے سر پر اینٹ سے کئی وار کیے گئے تھے، جس سے وہ کبھی بے ہوش ہو رہا تھا اور کبھی ہوش میں آجاتا۔

Comments

- Advertisement -