تازہ ترین

کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، مزید 39 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد : کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1700 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.57 فیصد بتائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,212,480 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 595 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

- Advertisement -