تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

کرونا کی تیسری لہر مزید خطرناک ہوگئی، 20 ہزار سے زائد بچے متاثر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ  کم عمر بچوں میں کرونا کیسز تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب بچے بھی کرونا وائرس سے بہت تیزی سے متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 سال تک کی عمر کے 121 بچوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صرف اسلام آباد 5ہزار 618 بچے کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ڈی ایچ او آفس کے مطابق اسلام آباد میں گیارہ سے 20 سال کی عمر کے  5 ہزار 261 بچوں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 21 سے 30 سال کی عمر کے درمیانی لوگوں کو 11 ہزار 584 کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 31 تا 45 سال کے 16235 جبکہ 46 تا 60 سال کے درمیانی لوگوں کو 10950 اور 61 سے 80 سال کی درمیانی عمر کے 5 ہزار 825 افراد کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی تیسری لہر : لاہور میں ایک اور پابندی لگا دی گئی

ضلعی ہیلتھ آفیسر کے مطابق  81 سال سے زائد عمر کے 536 افراد کرونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 977 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 629 افراد کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.52فیصد تک پہنچ گئی ہے، اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لیے 710 بیڈز مختص ہیں جن میں سے 392 پر  مریض زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر، مزید بچے متاثر ہونے لگے

ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق  کرونا مریضوں کے لیے 105 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 54 اس وقت زیرِ استعمال ہیں۔

Comments

- Advertisement -