تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بچوں کی طرح شوق سے نہانے والا مگر مچھ، ویڈیو دیکھیں

مگر مچھ کا شمار اُن خونخوار جانوروں میں ہوتا ہے جو کسی بھی وقت انسان کو لقمۂ اجل بناسکتے ہیں، اس کے باوجود بعض شوقین افراد مگر مچھ اپنے گھروں میں نہ صرف پالتے بلکہ اُن کا مکمل خیال بھی رکھتے ہیں۔

پانی اور خشکی میں زندہ رہنے کی قدرتی صلاحیت رکھنے والے مگر مچھ کو اگر تھوڑا بھی علاقہ کھلا مل جائے تو اُسے ہاتھ لگانا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ وہ بھوک کے عالم میں تیزی سے انسان کی طرف لپکتا ہے۔

امریکا میں واقع نارتھ کیلورینا ایکوریم میں دو مگر مچھ رکھے گئے ہیں جن کا انتظامیہ بھرپور انداز سے خیال بھی رکھتی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے نے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

انٹرنیٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں نظر آنے والے پانچ فٹ کے مگر مچھ کا نام ’البینو‘ ہے جو اپنے ٹرینر سے بچوں کی طرح نہاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ٹرینر اُس کی پشت کو برش سے صاف کررہے ہیں علاوہ ازیں اُس پر لگی گندگی کو بھی پلاسٹک کی مدد سے کھرچا جارہا ہے۔

مگرمچھ کے اس انداز سے نہانے کی ویڈیو پہلی بار سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے بہت دلچسپ کمنٹس کیے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں