پاکستان میں روزانہ 2کروڑ افراد شراب پیتے ہیں، امریکی اخبار -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں روزانہ 2کروڑ افراد شراب پیتے ہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن : حالیہ برسوں میں پاکستان میں شراب نوشی میں اضافہ ہوا ہے، امریکی اخبار نے پاکستان میں شراب نوشی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں روزانہ دو کروڑ افراد شراب نوشی کرتے ہیں، باقاعدگی سے شراب پینے والوں میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں ۔

امریکی اخبار نے ’’پاکستان میں لوگ شراب نوشی سے کیوں مر رہے ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک بلاگ شائع کیا ، بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف غیر مسلموں کو شراب پینے کی آزادی ہے لیکن باقاعدگی سے شراب پینے والوں میں تمام مذاہب کے افراد شامل ہیں۔

بلاگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں روزانہ دو کروڑ افراد شراب پیتے ہیں، بیس فیصد لوگ معیاری غیر ملکی شراب کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اسی فیصد شراب پینے والے دیہاتی اور غریب لوگ ہیں، جو گھروں میں بنی سستی شراب پیتے ہیں اور یہی ناقص شراب ان کی موت کی وجہ بنتی ہے۔

بلاگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قانونی طور پر مٹھی بھر کمپنیاں شراب سازی کرتی ہیں، زیادہ تر یہ مشروب اسمگل کیا جاتا ہے، اس اسمگلنگ میں زبردست منافع کمایا جارہا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں