اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

کراچی میں طبی کلینک کی آڑ میں شراب فروشی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طبی کلینک کی آڑ میں شراب فروشی کا انکشاف سامنے آیا، اس نیٹ ورک میں ڈاکٹر گلشن عرف ڈاکٹر گل اور سنی نامی افراد بھی ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے جمعہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھگوان داس کے نام سے ہوئی ہے، جس نے انکشاف کیا کہ گل نامی شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے کلینک میں شراب فروخت کرتا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ گلشن عرف ڈاکٹر گل کلینک کی آڑ میں یہ غیر قانونی کاروبار چلا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 300 سے زائد شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس نیٹ ورک میں ڈاکٹر گلشن عرف ڈاکٹر گل اور سنی نامی افراد بھی ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں