اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

علیم ڈار سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے امپائر علیم ڈار سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار نے اہلخانہ سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں سری لنکا کو 5 رنز سے ہرا کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز، امریکا، نمیبیا اور سری لنکا کو شکست دی جبکہ روایتی حریف بھارت اور انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں