منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

علیم خان کا عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان کےتمام الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا اور اہم ڈیولپرکیساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا عمران خان میرے اور جہانگیر ترین کیساتھ ٹی وی پر آجائیں۔

علیم خان نے اہم ڈویلپر کیساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے۔

- Advertisement -

منحرگ رکن نے کہا آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں ،ہم بھی حقائق بتائیں گے، عمران خان نے انٹرویو میں مجھ پر300ایکڑ زمین ایکوائرکرانےکا الزام لگایا، عمران خان کا یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ 2010سے 2018تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی 2010میں بھی میرے پاس تھی اورآج تک موجود ہے، عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے، کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیر اعظم ہوں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 300ایکٹر نہیں 3ہزار ایکڑ زمین ہے، زمین ایکوائر نہیں کرائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سےخریدی، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی۔

انھوں نے کہا کہ یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کوکیسےدیں، اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں ،ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے ، جن کے پاس میڈم فرح دبئی میں رکیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کودی گئیں، ایل ڈی اے وائس چیئرمین کے رشتےدار بھی کیا ڈویلپرز میں شامل ہیں؟ سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے ،علیم خان

علیم خان نے کہا کہ روڈا کےتحت آپ کا گالف کورٹ بن سکتا ہےتو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں ، روڈا پراجیکٹ براون ہے تو وہیں میری زمین کیسی گرین ہوں گی ، میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر ملا تھا ، آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غدار، اپنے وزرا کو بھی دیکھیں کہ کون کون سفیروں کو ملتا رہا ہے، جو ڈویلپر آپکےساتھ کھڑے ہیں یہ آپکاہیلی کاپٹر اترنے کیلئےجگہ نہیں دیتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں