تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

علیم خان سے نوازشریف سے ملاقات: لیگی رہنما نے ARY نیوز کی خبر کی تصدیق کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی نے پوچھا کہ کیا علیم خان اور نوازشریف کی لندن میں ملاقات ہوئی؟ تو جاوید لطیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہونےوالی ملاقاتیں تسلیم کر رہا ہوں، علیم خان اور جہانگیرترین سمیت کئی وزرا اور رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نعیم اشرف بٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجےہوئی، نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔ علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا تاہم نواز شریف سے ملاقات میں جہانگیرترین شریک نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان کی ملاقات میں ن لیگ پنجاب کےصدرراناثنااللہ کااہم کردارہے۔

یاد رہے گذشتہ روز عبدالعلیم خان اورجہانگیر ترین کی لندن میں ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں شخصیات نے نمبرنگ کیساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد وزیراعلی پنجاب کے خلاف لانے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آکر پاور شو کریں گی اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -