بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں ہے جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ممبر ساؤتھ کو معطل کرنےکی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا۔

صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر واویلا مچ گیا

وزیرمواصلات نے بتایا کہ ایم 6 اور ایم 10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے سندھ کے عوام کیلئے ایم 6 اور ایم 10 موٹروے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سےکراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائےگا جس سے تجارت، لاجسٹکس اور روابط میں نمایاں بہتری آئےگی۔

’کراچی کی وجہ سے لاہور کے فنکاروں کو پہچان ملی‘ مشی خان کا صبا قمر کے بیان پر سخت ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ بھر میں جدید انفرااسٹرکچر کی تکمیل کےلیے پُرعزم ہے ہر منصوبہ شفافیت، معیار، بروقت تکمیل کے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں