The news is by your side.

Advertisement

دنیا بھر کے مسلمان بھارتی اشیاکااستعمال چھوڑنے کا اعلان کریں، علیم خان

لاہور : سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کاکشمیر پر خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ، دنیا بھر کے مسلمان بھارتی اشیا کا استعمال چھوڑنے کا اعلان کریں، مسئلہ کشمیر پر مودی کو اس کی اپنی غلطیاں لے ڈوبیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کاکشمیر پر خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے، قوم متحرک ہو چکی، جمعےکوہرمحب وطن باہر نکلے گا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرون ملک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور دنیا بھر کے مسلمان بھارتی اشیاکااستعمال چھوڑنے کا اعلان کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان نےمسئلہ کشمیر عالمی فورمز پربھرپور اجاگر کر دیا، مسئلہ کشمیر پر مودی کو اس کی اپنی غلطیاں لے ڈوبیں گی، پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اب ذمےداری بھارت پر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کا ’’کشمیر  پالیسی‘‘پر فیصلےکاوقت آگیاہے، ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارےساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : مودی کی غلطی سے کشمیریوں کو آزادی کا تاریخی موقع مل گیا: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے، اقوام متحدہ محسوس کرے، مسئلہ ایٹمی جنگ کی طرف چلاگیا، تو جیت کسی کی نہیں ہوگی، ایٹمی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، سوا ارب مسلمان اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہےہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں