ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعلیمہ خانم کے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس پی راول کل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔

علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی، وکیل فیصل ملک نے کہا علیمہ خان کے اکاونٹ اور شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت پیش نہیں ہوں گی۔

جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی نہ عدالت کو ہائیجیک کرسکتی ہے، عدالت نے مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات دئیے ہیں،

ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا شروع دن سے رویہ غیر زمہ دارانہ ہے، ملزمہ عدالت پیش ہی نہیں ہورہی تو شناختی کارڈ یا بینک اکاونٹ کیسے ڈی فریز کئے جائیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے حکم دیاہے کہ ایس پی راول علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے کہا ملزمہ جب تک عدالت پیش نہیں ہوگی بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردئیے اور مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

استغاثہ کے گواہان عدالت میں موجود تھے، علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔عدالت نے آج جرح کے لئے مزید گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں