اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے علاج میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے، علیمہ خانم

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے علاج میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ اب ہم عمران خان کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں فوری علاج کا انتظار کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بینائی کی بحالی کے لیے ماہر ڈاکٹروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات ہوگئی

علیمہ خانم نے کہا کہ علاج میں جان بوجھ کی تاخیر عمران خان کی آنکھ کو پہلے ہی بہت متاثر کرچکی ہے، مکمل بینائی ختم ہونے سے بچنے کے لیے مکمل علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیٹوں سے 20 منٹ کی بات کروائی گئی ہے، وہ بچوں کی آواز سن کر بہت خوش ہوئے، چیف جسٹس نے بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 16 فروری سے پہلے آنکھ کا معائنہ اور بچوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں