منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کیا بات چیت ہوئی؟ علیمہ خانم کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (24 مارچ 2026): سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھائی کی بیٹوں سے فون پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتا دیں۔

اڈیالہ جیل کے گور کھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کروائی گئی ہے، بچوں نے بتایا کہ والد کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں کو بتایا کہ ان کی آنکھ میں تھوڑی بہتری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عمران خان کی دوسری آنکھ متاثر نہ ہو، ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ ان کی متاثرہ آنکھ میں بہتری آئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کیا علاج ہو رہا ہے اور کتنی بہتری آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھپ چھپا کر سابق وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کر دیتی ہے، حکومت فیملی کو آگاہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں