اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ "ہم الٹی میٹم دے رہے ہیں، بہت تماشہ ہو گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ سلمان صفدر سے ابھی ملاقات ہوئی، ہم سب نےبانی پی ٹی آئی سے زیادتی کی ہے ، ہمیں بانی پی ٹی آئی کیلئے جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کرسکے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے بانی پی ٹی آئی آنکھ کی تکلیف کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتے رہے، لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے ان کا علاج یقینی نہیں بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10، 10 کیمروں کے ذریعے ان کے حالات پر نظر رکھی جاتی رہی، لیکن بانی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود مناسب اقدام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر انتظار کر رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہو جائے۔
علیمہ خانم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ان کی استدعا سنی اور فوری ایکشن لیا، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کا علاج 16 فروری سے پہلے کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "ہم الٹی میٹم دے رہے ہیں، بہت تماشہ ہو گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔” بانی پی ٹی آئی کو انصاف دینے کی اپیل کر رہےہیں اورکوئی مطالبہ نہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


