بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی کا خط لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی کا خط لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئیں تاہم انھیں چیف جسٹس چیمبر جانےسے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خانم سپریم کورٹ پہنچ گئیں ، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے ، خط چیف جسٹس کو دینےکیلئےیہاں آئے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران خان کی دیگر بہنیں اور تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

تاہم سپریم کورٹ پولیس نے علیمہ خانم اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو چیف جسٹس کے چیمبر جانے سے روک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پولیس اہلکاروں نے وضاحت کی کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر آگے جانا ممکن نہیں۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی عدالت کی کارروائی بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور کوئی عدالت اس پر رولنگ نہیں دے سکتی، ورنہ دوسرا حل یہ ہے کہ آئین کو ہی ختم کر دیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں