تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شام کے شہر حلب میں جنگ بندی، اطلاق آج سے ہوگا

امریکہ اور روس شامی شہر حلب میں جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے۔ جنگ بندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو میں شامی شہر حلب کو جنگ بندی کا حصہ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلب اور گرد و نواح میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی لڑائی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ہدف پورے شام میں جنگ بندی ہے۔ دوسری جانب شامی فوج کا کہنا ہے کہ حلب میں آج سے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے فائر بندی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حلب میں فضائی حملے، 200 سے زائد شہری ہلاک

شام میں حالیہ دنوں میں حکومتی فورسز کی کارروائیوں میں 250 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل جان کیری نے شامی حکومت پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام امن مذاکرات کا نیا سلسلہ 10 مئی سے جنیوا میں شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -