The news is by your side.

Advertisement

جدہ سے پاکستان سفر کرنے والوں کیلیے اہم ہدایت

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جدہ سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 28 مئی سے پی آئی اے کا آپریشن جدہ ایئرپورٹ کےشمالی ٹرمینل منتقل ہو جائے گا اور 27 مئی کی آخری پرواز پی کے 760 حج ٹرمینل سے روانہ ہو گی۔

پی آئی اے کا حج فلائٹ آپریشن : عازمین کیلئے اہم خبر

قومی ائیرلائن (پی آئی اے ) لاہور سمیت 8 ائیرپورٹس سے حج فلائٹ آپریشن چلائے گی حکام نے ائیرپورٹس پر عملے کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی آئی اے لاہور، سیالکوٹ،اسلام آباد ، ملتان،رحیم یار خان،سکھر، پشاور ، کراچی سےحج فلائیٹ آپریٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے آٹھ ائیرپورٹس پر عملے کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، پی آئی اے کے ساتھ ائیربلیو اور سیرین ائیر بھی حج آپریشن میں شرکت کرے گی۔

نجی ایئرلائن ائیربلیو لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور اور کراچی سے حج پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ نجی ایئرلائن سیرین ائیر لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے حج پروازیں چلانے پر غور کررہی ہے۔

حج آپریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے ائیرلائینز انتظامیہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول اور کوٹے کی منتظر ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان سے 31مئی سے حج فلائٹ آپریشن کاا آغاز متوقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں