تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

اسلام آباد، کرونا کیسز بڑھنے کا خدشہ، پمز اسپتال میں 2 ماہ کے لیے الرٹ جاری

اسلام آباد: کرونا کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر پمز اسپتال اسلام آباد کو دو ماہ کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے الرٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پمز اسپتال میں20 جولائی تا 20 ستمبر تک الرٹ نافذ رہے گا۔

پمز اسپتال کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ، محرم الحرام میں کرونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، اسپتال انتظامیہ نے الرٹ دورانیہ کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مراسلے کے مطابق الرٹ سے پہلے ادویات، کرونا حفاظتی کٹس ذخیرہ کی جائیں گی، الرٹ کے دوران پمز اسپتال کا شعبہ ایمرجنسی مکمل فعال رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسپتال کی حدود میں دو ماہ کے لیے سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، آئندہ دو ماہ میں احتجاج، سیاسی سرگرمیاں خلاف قانون تصور ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 2,165 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 67 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 255,769 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,386 ہو گئی ہے۔

Comments