بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر 2023-24 سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کا علاج چل رہا تھا۔

کیری نے 2021 کی ایشز سیریز کے دوران گابا میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم ان کے والد اپنے علاج کی وجہ سے میچ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

ایشیاکپ 2025، آج پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ ہوگا

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم ایلکس کیری والد کے انتقال کے باعث روانہ نہیں ہوپائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں