تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

انگلش کرکٹر نے معافی معانگ لی

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے کالے چہرے والی تصویر منظرعام پر آنے کے بعد معافی مانگ لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں ہیلز کے چہرے پر کالے پینٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

انگلش اوپنر کا کہنا تھا کہ وہ 2009 کے نئے سال کی شام کی پارٹی میں آنجہانی ریپر ٹوپک کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے ہیلز نے کہا کہ اب انہیں احساس ہے کہ یہ ناقابل یقین حد تک بے عزتی تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد انگلش کلب کرکٹر عظیم رفیق کے الزامات کے بعد ہیلز نے اپنے کتے کا نام رکھنے میں کسی بھی نسل پرستانہ مفہوم کی تردید کے بعد یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا: "تھیم موسیقار تھا اور ٹوپاک میرا پسندیدہ موسیقار ہے، تھا اور ہمیشہ رہے گا، اس لیے میں ان کے طور پر چلا گیا۔

"میں واضح طور پر محسوس کرتا ہوں کہ یہ ناقابل یقین حد تک بے عزتی ہے اور میں ان تمام جرموں کے لئے معافی مانگنا چاہتا ہوں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔

چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق نے انگلش اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بتایا تھا کہ انہیں مسلسل لفظ ‘پی’ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کیا۔

عظیم رفیق نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ ایلکس ہیلز نے اپنے کالے رنگ کے کتے کا نام ’کیون‘ رکھا کیونکہ کرکٹر گیرے بالانس اس نام کو غیر سفید فام افراد کی توہین کے لیے استعمال کرتے تھے۔

تاہم انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی جانب سے عظیم رفیق کے الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب کا رویہ اختیار کرنے پر انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Comments

- Advertisement -