تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انگلش کرکٹر دورہ پاکستان سے قبل کیا سوچ رہے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی: انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر ایلکس ہیلز طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کو یادگار بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے کہا کہ کھبی سوچا نہ تھا کہ قومی ٹیم میں دوبار کھیلنے کا موقع ملےگا، کسی بھی کھلاڑی کے لئے تین سال ٹیم سے باہر رہنا بہت طویل وقت ہوتا ہے۔

انگلش بیٹر نے ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں ورلڈکپ سے باہرہونا ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ اورڈراؤنےخواب کی طرح تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے ٹیم کو آگے لے جانے میں وہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

میڈیا سے گفتگو میں ایلکس ہیلز نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش بورڈ نے انجری کے شکارجونی بیرسٹو کی جگہ ایلکس ہیلزکو دورہ پاکستان اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےاسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -