واشنگٹن (28 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکس پریٹی کو اپنی موت کا خود ذمہ دار قرار دے دیا۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے ریاست منیسوٹا میں آئس ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری الیکس پریٹی کو ہی خود اس کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی سی یو نرس پر تنقید کرتے ہوئے لائسنس والی پستول رکھنے والے ہی کو قصور وار کہہ دیا، ٹرمپ نے کہا کہ ایلکس پریٹی کو اسلحہ نہیں رکھنا چاہیے تھا، ساتھ ہی واقعے کو بدقسمتی کہا اور بتایا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
منیاپولس میں الہان عمر پر ایک شخص نے بھری سرنج سے حملہ کر دیا، ہولناک ویڈیو
ٹرمپ نے فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ وہ دونوں واقعات کو ’’بری اور افسوسناک‘‘ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کا نتیجہ کسی بھی صورت میں خوش آئند نہیں ہو سکتا، لوگ ان ویڈیوز کو دیکھ رہے ہیں جن میں واقعے کے دل خراش مناظر موجود ہیں۔
انھوں نے کہا ’’مجھے یہ بہت بری بات لگتی ہے… میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ وہ بندہ (پریٹی) بندوق لے کر گیا تھا… یہ غیر معمولی بات ہے۔‘‘ ٹرمپ کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے پریٹی کے ساتھ واقعے میں اس کے ہتھیار رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا، حالاں کہ پریٹی قانونی طور پر خود کو مسلح رکھنے کا حق رکھتا تھا۔
ٹرمپ نے رینی گڈ کے بارے میں کہا کہ اس کی ہلاکت بھی برا واقعہ ہے، انھوں نے کہا ’’مجھے ان کے بارے میں برا لگتا ہے… ان کے والد بہت بڑے ٹرمپ کے حامی تھے، یعنی اس نے مجھے اور بھی برا محسوس کروایا۔‘‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


